اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افريقا ميں متعين امريکي فوج کے کمانڈر نے دعوي کيا ہے کہ يہ امريکي طيارے ليبريا کے دارالحکومت کے اطراف ميں نيچے اترے ہيں اور ان ميں ايک سو امريکي فوجي ان دوسو امريکي فوجيوں کے ساتھ شامل ہوجائيں گے جو ايبولا سے متاثر علاقوں ميں تعينات ہيں ۔
امريکي فوجي کمانڈر نے کہا کہ ان امريکي فوجيوں کي ليبريا ميں تعيناتي امريکا کے اس منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت وہ مغربي افريقہ کے ملکوں ميں اپنے چارہزار فوجيوں کو تعينات کرنا چاہتا ہے ۔ امريکي وزارت جنگ پنٹاگون کے ترجمان جان کربي نے دعوي کيا کہ داعش کے خلاف جنگ کي طرح ايبولا کا مقابلہ بھي ايک طولاني معرکہ ہے اور اس کے بارے ميں کچھ بھي معلوم نہيں کہ اس کا خاتمہ کب ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ رواں مہينے کے آخرتک سات سو امريکي فوجي ليبريا ميں تعينات ہوجائيں گے، تاکہ ايبولا بيماري کو کنٹرول کرنے ميں مدد دے سکيں ۔
.......
/169